ابنا: شام کي وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے نام اپنے مراسلے ميں کہا ہے کہ عالمي اداروں کا يہ رويہ دہشت گردوں کو ہري جھنڈي دکھانے کے مترادف ہے تا کہ وہ من ماني طريقے سے اپنے جرائم انجام ديتے رہيں -شامي وزارت خارجہ نے شام کے خلاف انساني حقوق کي قرارداد ميں کئے گئے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کا بيان اور اس کے فيصلے شام کے بحران کے حل ميں مدد نہيں ديں گے بلکہ يہ شام ميں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو علاقے کے بعض عرب ملکوں اور مغرب کي جانب سے دي جانےوالي امداد پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے -
.......
/169